اگر امریکا یورینیم کی افزودگی کا خاتمہ چاہتا ہے تو کوئی معاہدہ ممکن نہیں، ایران

جمعہ 23 مئی 2025 09:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکاہمارے ملک کی یورینیم کی افزودگی بند کرنے کی کوشش کرتا ہے تو کوئی جوہری معاہدہ نہیں ہو گا۔شنہوا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نےکہا کہ اگر امریکا ایران کی یورینیم کی افزودگی بند کرنے کی کوشش کرتا ہے تو امریکا ننے ساتھ مذاکرات نہیں ہو ں گے ۔

انہوں نے یہ ریمارکس جمعہ کو روم میں ایران اور امریکی وفود کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کے پانچویں دور سے قبل ایک انٹرویو کے دوران دیئے ۔ انہوں نے امریکی حکام کے حالیہ مطالبات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان بنیادی اختلافات اب بھی موجود ہیں۔ امریکی فریق ایران میں یورینیم کی افزودگی پر یقین نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

اگر یہ ان کا مقصد ہے تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر امریکا چاہتا ہے کہ ایران ایران جوہری ہتھیاروں کی طرف نہ بڑھے تو مذاکرات ممکن ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نوٹ کیاکہ 2015 میں ایران اور کئی دیگر ممالک کے درمیان طے پانے والا جوہری معاہدہ اب موثر نہیں رہا، "لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ معاہدہ ختم ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاہدہ، جسے باضابطہ طور پر مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کے نام سے جانا جاتا ہے، کو بحال کیا جا سکتا ہے۔