اے اے سی ریونیو کا دودھ ڈلیوری وینز اور دکانوں کا معائنہ، غیر معیاری دودھ ضائع، کھلے پٹرول کی دکان سیل

جمعہ 23 مئی 2025 11:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد خان نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد کے ہمراہ کالج روڈ، منڈیاں، میر پور ایریا میں دودھ کی ڈلیوری وینز اور دکانوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

موبائل لیب کے ذریعہ دودھ کی موقع پر جانچ کی اور غیر معیاری دودھ کی بڑی مقدار کو ضائع کرتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد خان نے کھلے پٹرول کی فروخت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان کو سیل کر دیا۔ انہوں نے سختی سے دکانداروں کو ہدایت کی کہ غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے قومی مجرم ہیں، ایسے افراد کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :