جہانگیرخان ترین کا باجوڑ، بونیر اور سوات کے سیلاب زدگان کی امداد کا اعلان

منگل 19 اگست 2025 20:07

جہانگیرخان ترین کا باجوڑ، بونیر اور سوات کے سیلاب زدگان کی امداد کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) جہانگیر خان ترین نے باجوڑ، بونیر اور سوات کے سیلاب زدگان کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ جہانگیر خان ترین کی ہدایت پر لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی خصوصی ٹیم چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالصبور اور جہانگیر ترین کے پی ایس او سید عمران شاہ کی سربراہی میں باجوڑ، بونیر اور سوات روانہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

یہ ٹیم حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لے گی اور متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مدد کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ جہانگیر ترین کی ہدایت پر سیلاب متاثرین میں راشن، خیمے، ادویات سمیت روز مرہ کے استعمال کی ضروری اشیا تقسیم کی جائیں گی۔ اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سیلاب زدگان کی بحالی اور معاونت کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔