پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے معاملات کے حل کیلئے یکساں پالیسی لانا چاہتے ہیں۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق

منگل 19 اگست 2025 20:02

پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے معاملات کے حل کیلئے یکساں پالیسی لانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا 15 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سدرہ سلیم اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس حماد الرب نے شرکت کی۔وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر علی چوہدری، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور، صدر ایف سی سی آئی ریحان نسیم ، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے سمینہ درانی، محمد عمیر اقبال و دیگر محکمہ جات کے افسران و سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔

سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مختلف ایجنڈاز کے مندرجات پیش کئے۔

(جاری ہے)

سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے 14 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران الائیڈ ہسپتال ون فیصل آباد کیلئے سی ٹی سکین مشین کی خریداری ,سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد کی مرمت/ مینٹیننس ,سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران نئے سینڈیکیٹ ممبران کی تعیناتی ,سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران بی ایس پروگرامز میں داخلہ کے کرائی ٹیریا میں ترمیم کی منظوری دی گئییں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے معاملات کے حل کیلئے یکساں پالیسی لانا چاہتے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔سرکاری ہسپتالوں کے معاملات کے حل کیلئے طبی درسگاہوں کے سینڈیکیٹ اجلاس متواتر کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کے ٹیکسوں سے بنائے گئے سرکاری ہسپتالوں کو صحت کی بہترین علاج گاہیں بنانا ہمارا عزم ہے۔ پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کو معیاری ریسرچ پروان چڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔