امریکا نے ہارورڈ یونیورسٹی کے غیرملکی طلبہ کے داخلے کا حق منسوخ کردیا

جمعہ 23 مئی 2025 12:15

امریکا نے ہارورڈ یونیورسٹی کے غیرملکی طلبہ کے داخلے کا حق منسوخ کردیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)امریکا کی حکومت نے دنیا کی ممتاز ترین تعلیمی اداروں میں شمار ہونے والی ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک بڑا دھچکا دیتے ہوئے غیرملکی طلبہ کے داخلے کی اجازت ختم کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے کے تحت اب ہارورڈ یونیورسٹی غیرملکی طلبہ کو امریکا میں تعلیم کے لیے داخلہ نہیں دے سکے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے ایک خط کے ذریعے اعلان کیا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ ایکسچیج وزیٹر پروگرام کے تحت سرٹیفیکیشن فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہے۔یہ وہ مرکزی نظام ہے جس کے تحت غیرملکی طلبہ کو امریکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ملتی ہے۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور ہارورڈ یونیورسٹی کے درمیان شدید تنا پیدا ہو چکا ہے۔