روس،رہائشی اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک

جمعہ 23 مئی 2025 12:43

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) روس کےخود مختار علاقے چکوٹکا کے دارالحکومت انادیر میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک خاتون سمیت 5افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی تحقیقاتی کمیٹی نے جمعہ کو بتایاہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ بجلی کے گھریلو آلات میں خرابی کی وجہ سے لگی۔

(جاری ہے)

آگ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح3 بج کر 10 منٹ پر اپارٹمنٹ کے کچن میں لگی جس کے باعث دھواں اور کاربن مونو آکسائیڈ تیزی سے پھیل گئی،آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے اطلاع دی ہے کہ عمارت سے 17 افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ■

متعلقہ عنوان :