میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں میں 3 دہشتگرد ہلاک

دہشت گرد پولیس چوکیوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے،ترجمان سی ٹی ڈی

جمعہ 23 مئی 2025 13:42

میاانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد فرار ہو گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ چھ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ترجمان نے کہاکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشت گرد پولیس چوکیوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلیں، تین دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے رمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کر رکھی ہے۔