Live Updates

J-10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت

جمعہ 23 مئی 2025 15:08

J-10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)چین نے نئی دستاویزی فلم میں J-10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور طاقت پر مہر ثبت کردی۔

(جاری ہے)

چین کے سرکاری ٹی وی نے حال ہی میں ایک خصوصی دستاویزی فلم نشر کی، جس میں جدید J-10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان نے ان طیاروں کے ذریعے زبردست فضائی برتری حاصل کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات