ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احمد ناصر کا بنیادی مرکز ساہووالی تحصیل سمبڑیال کا دورہ

جمعہ 23 مئی 2025 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ایم ایس) ڈاکٹر احمد ناصر نے بنیادی مرکز ساہووالی تحصیل سمبڑیال کا دورہ کیا ، انہوں نے سٹاف کی حاضری سمیت لیبر روم ،ای پی آئی روم ،ٹیب اینڈ تھرمل پرنٹرز ، اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مرکز صحت کے عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنائیں،انے والے مریضوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں لوگوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں ،بزرگوں اور حاملہ عورتوں کا خصوصی خیال رکھا جائے ،سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہیئں ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ معیاد ،آلات جراحی اور ضروری سازوسامان کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :