عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر کا بڑا فیصلہ

شوکت نواز میر و دیگر عہدیداروں کو عہدے سے ہٹا دیا اور خود کو چیئرمین کہنے سے روک دیا

جمعہ 23 مئی 2025 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء) عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر کا بڑا فیصلہ۔ سید طیب علی شاہ بنام آزاد حکومت وغیرہ رٹ پٹیشن میں عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر کے فاضل جج جسٹس چوہدری خالد رشید نے اپنے فیصلہ میں شوکت نواز میر و دیگر عہدیداروں کو عہدے سے ہٹا دیا اور خود کو چیئرمین کہنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

پٹیشنرز کی جانب سے سید شجاعت نقوی ایڈووکیٹ اور ابتدائی طور فیاض الحسن مغل ایڈووکیٹ نے پیروی کی جبکہ رسپانڈنٹ کی جانب سے سید عبدالصمد ایڈووکیٹ،راجہ وقار علی خان ایڈووکیٹ سرکاری محکمہ جات کی جانب سے فرخندہ ابرار ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔

عدالت العالیہ نے حکومت کو 90 دن میں Trade organisations registration ®ulation act 2019 کو نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔ جس کے تحت تاجر تنظیموں کی باقاعدہ رجسٹریشن ہو گی اور ان کے جملہ معاملات اس ایکٹ کے تحت طے ہونگے اور نئے الیکشن بھی باقاعدہ منعقد کیے جائینگے۔