چشتیاں ،انسداد پولیو مہم 26 سے 30 مئی تک جاری رہے گی، والدین بھرپور تعاون کریں،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 23 مئی 2025 14:40

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے والدین حکومتی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین اور وٹامن اے کیپسول لازمی پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک مہلک بیماری ہے جس سے بچوں کو عمر بھر کی معذوری لاحق ہو سکتی ہے، اور صرف ویکسینیشن ہی اس کا مؤثر حل ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی وٹو ، ڈی ایچ او، محکمہ صحت کے افسران، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم 26 مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گی، جبکہ 29 اور 30 مئی کو کیچ اپ ایکٹیویٹی کے تحت رہ جانے والے بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔

مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 592,575 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر 2,786 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 136 فکسڈ، 2,562 موبائل اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون یقینی بنائیں تاکہ بہاول نگر کو پولیو فری ضلع بنایا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :