میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا شہر کی خوبصورتی اور عوامی مقامات کے تحفظ کے لیے اہم اقدام

جمعہ 23 مئی 2025 14:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے شہر کی خوبصورتی اور عوامی مقامات کے تحفظ کے لیے ایئرپورٹ روڈ، انسکمب روڈ، زرغون روڈ اور سرکلر روڈ پر موجود الیکٹرک پولز، سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز سے غیر قانونی طور پر مشتہر بینرز، پینافلیکس اور جھنڈے ہٹا نا شروع کر دیئے۔

(جاری ہے)

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، سٹریٹ لائٹس، ٹریفک سگنلز اور الیکٹرک پولز پر بینرز یا جھنڈے لگانے سے گریز کریں کیونکہ یہ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ شہری سہولیات کو نقصان پہنچانے کے مترادف بھی ہے۔

واضح رہے کہ عوامی املاک کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آئیں، ایک صاف، محفوظ اور خوبصورت کوئٹہ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :