بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر اشیائے خوردونوش مراکز کے خلاف کارروائی ،23مالکان کو جرمانہ عائد

جمعہ 23 مئی 2025 14:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر اشیائے خوردونوش کے مراکز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 23سے زائد مالکان کو جرمانہ کردیا۔ جمعہ کو بلوچستان فوڈی اتھارٹی کی جانب سے اشیائے خوردونوش کے مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے مطابق عوامی شکایات پر بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کی کوئٹہ کے علاقے انڈسٹریل ایریا سرکی روڈ اور غوث آباد میں قائم اشیا خوردونوش کے مراکز کے خلاف کریک ڈائون کی گئی اور10 جنرل اسٹورز اور 1 بیکری شاپ مالکان جرمانہ کیاگیا۔

جرمانہ کردہ جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ ٹیٹرا ملک پیک، ٹی وائٹنرز، آچار، مشروبات، جوسز، مصالحے پابندی عائد چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز برآمد ہوئیں جبکہ پیزا پوائنٹ میں ایکسپائرڈ مونگ پھلی مکھن پیسٹ برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکی روڈ اور طوغی روڈ پر موجود بیکری اور بیکنگ یونٹس اونرز کے خلاف ایکشن لیکر2 بیکری اور بیکنگ یونٹس مالکان جرمانہ کیاگیا۔

جرمانہ کردہ بیکری اور بیکنگ یونٹس کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز بغیر ماسک و ہیڈ کورز و دستانوں کے، کھلے کوڑے دان، ایکسپائرڈ کیکس کی موجودگی، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و مکھیوں کی بھرمار، اشیا پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج پر ایکشن لیا گیا جبکہ 1 بیکنگ یونٹ اونر کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موقع پر موجود نہ ہونے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی طرح شہریوں کو ملاوٹ زدہ اور غیر صحت بخش دودھ/ دہی کی فروخت کی روک تھام کیلئے بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم کی متعدد ملک شاپس کے خلاف کارروائی کی گئی ۔اسپنی روڈ، ارباب ٹان اور سیٹلائٹ ٹان پر 5 دودھ فروشوں کے خلاف ایکشن لیاگیا۔جرمانہ کردہ ملک شاپس سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے دودھ/دہی میں سکمڈ ملک پاوڈر و پانی کی وافر مقدار مکس کرنے پر 5 دودھ کے خلاف ایکشن جبکہ 8 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

بی ایف اے حکام کی کوئٹہ کے علاقے نورزئی چوک اور بروری روڈ پر اشیا خوردونوش کے مراکز کے خلاف ایکشن لیاگیااور2 ہولسیلر، 2 بیکری اور 1 جنرل اسٹور مالکان جرمانہ لیاگیا۔جرمانہ کردہ ہولسیلر، بیکری اور جنرل اسٹور سے ایکسپائرڈ سویا سوس، چلی سوسز، کیچپ، بسکٹس، جیلی پاوڈر، کینڈیز، اسنیکس، مصالحے اور ممنوعہ اشیا جیایم، گٹکا، ادب برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا۔

سرکی روڈ اور طوغی روڈ پر موجود بیکری اور بیکنگ یونٹس اونرز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 2 بیکری اور بیکنگ یونٹس مالکان جرمانہ کیاگیا۔جرمانہ کردہ بیکری اور بیکنگ یونٹس کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز بغیر ماسک و ہیڈ کورز و دستانوں کے، کھلے کوڑے دان، ایکسپائرڈ کیکس کی موجودگی، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و مکھیوں کی بھرمار، اشیا پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج پر ایکشن لیا گیا جبکہ 1 بیکنگ یونٹ اونر کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موقع پر موجود نہ ہونے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈھاڈر میں عوام کو محفوظ و خالص خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی ڈھاڈر شہر کے مختلف مضافات میں کارروائی کی گئی اورمعائنے کے دوران معمولی نقائص پر متعدد مراکز خوراک کے مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیاگیامراکز مالکان کو فوڈ سیفٹی کے مقررہ اسٹینڈرڈز پر عملدرآمد یقینی بنانے جبکہ اس ضمن میں بی ایف اے کی وضع کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی تنبیہ کرتے ہوئے دکانداروں کو بی ایف اے لائسنس کا حصول ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔