د*پاکستان سیٹزن پورٹل بار بار کریش ہونے لگا، صارفین پریشان ہو کر رہ گئے

اتوار 13 جولائی 2025 18:15

د*پاکستان سیٹزن پورٹل بار بار کریش ہونے لگا، صارفین پریشان ہو کر رہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء)پاکستان سٹیزن پورٹل بار بار کریش ہونے لگا، صارفین پریشان ہو کر رہ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان سیٹزن پورٹل میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے صارفین کو سائن ان اور سائن اپ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تکنیکی مسئلے کے باعث شہری شکایات کا اندراج نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

سٹیزن پورٹل کی بندش سے سرکاری محکموں تک رسائی محدودہوکررہ گئی ہے ۔سروس معطلی پر صارفین کا اظہارِ برہمی کرتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل گزشتہ تین روز سے غیر فعال ہے، عوامی شکایات کا پلیٹ فارم غیر فعال ہونا شفافیت پر سوالیہ نشان ہے، وزیراعظم پاکستان سیٹزن پورٹل میں مسلسل تکنیکی خامیوں کا نوٹس لیں۔