Live Updates

اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان ،سندھ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ، محکمہ موسمیات

اتوار 13 جولائی 2025 18:20

اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان ،سندھ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، کشمیر ،شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اورشمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی/وسطی پنجاب، مشرقی /جنوبی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نحوا اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔اس دوران سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 28، کوٹلی 4، مری: 22، گوجرانوالہ 12، سیالکوٹ ایئرپورٹ 5، اسلام آباد (سید پور 4)، حافظ آباد 4، خضدار 19، لسبیلہ 17، پشاور سٹی 6، مالم جبہ 4، باچا خان ایئرپورٹ 2 اور میر کھانی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق جیکب آباد، روہڑی ، دادو ، شہید بینظیر آباد اور دالبندین میں درجی حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات