لاہور ہائیکورٹ کی رمضان پیکج کی بقایا گندم کی فراہمی و ریکوری روکنے کی درخواست پر سیکرٹری خوراک کو فیصلہ کرنے کی ہدایت

جمعہ 23 مئی 2025 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان پیکج کی بقایا گندم کی فراہمی اور ریکوری روکنے کی درخواست پر سیکرٹری خوراک کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے معین انڈسٹریز کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ سینئر افسر کے ذریعے درخواست گزار کے تمام کاغذات کی جانچ پڑتال کروائی جائے۔درخواست گزار کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد سیکرٹری خوراک درخواست پر فیصلہ کرے ۔درخواست میں پنجاب حکومت،وزارت خوراک،ضلع انتظامیہ بھلوال سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ عدالت نے کیس نمٹا دیا ۔