بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے 2024 سیشن کے لیے داخلہ انٹرویوز کا شیڈول

جمعہ 23 مئی 2025 16:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) بولان یونیورسٹی آف میڈیکل آینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق 2024 سیشن کے لیے داخلہ انٹرویوز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق کالج آف فزیکل تھراپی، ایلائیڈ ہیلتھ سائنسز اینڈ ایسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے لیے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS)، کوئٹہ، 2024 کے داخلہ ٹیسٹ میں شریک ہونے والے تمام امیدواروں کو مطلع کرتی ہے کہ فزیکل تھراپی، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، اور ایسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے داخلے کے لیے انٹرویوز بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ سٹی کیمپس بروری روڈ نزد لائیو سٹاک ڈیری فارم، کوئٹہ میں درج ذیل شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے، کوئٹہ ڈویژن ،سبی ڈویژن،ژوب ڈویژن ،لورالائی ڈویژن بروزِ پیر، 26 مئی 2025، صبح 10:00 بجے، مکران ڈویژن ، نصیر آباد ڈویژن،رخشان ڈویژن، قلات ڈویژن بروزِ منگل، 27 مئی 2025، صبح 10:00 بجے ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں امیدواروں کو اصل دستاویزات تصدیق کے لیے لانا ضروری ہیں۔ انٹرویوز جنرل سیٹس،اقلیتی کوٹہ، حافظ قرآن ،معذور کوٹہ اور (سیلف فنانس)کیٹیگریز کے امیدواروں کے لیے ہیں۔ مزید معلومات کے لیےبراہ کرم بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ ایڈمیشن آفس سے دفتری اوقات میں رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :