ہری پور یونیورسٹی میں ’’خوراک کی حفاظت اور معاش کی بہتری کے لئے باغبانی “ کے موضوع پر قومی سیمینار

جمعہ 23 مئی 2025 16:04

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ہری پور یونیورسٹی کے شعبہ باغبانی کے زیر اہتمام ”خوراک کی حفاظت اور معاش کی بہتری کے لئے باغبانی ‘‘کے موضوع پر قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار میں زراعت اور باغبانی کے شعبہ سے وابستہ اساتذہ، طلبہ اور ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد جعفر جسکانی اور انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے محقق ڈاکٹر احمد نے باغبانی سائنس اور تحقیق میں نمایاں خدمات پر روشنی ڈالی۔

شعبہ باغبانی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز حسین نے قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون کے ساتھ علمی پلیٹ فارم کی اہمیت پر زور دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد جعفر جسکانی نے پھلوں اور سبزیوں کے شعبوں کو درپیش کثیر جہتی چیلنجز پر گفتگو کرتے ہوئے باغبانی اور غذائی تحفظ کے درمیان اہم ربط پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومتی تعاون سے اس شعبہ میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مزید مضبوط اور بہتر سوچ والی حکمت عملی پر زور دیا۔ سیمینار میں فیکلٹی ممبران ،مختلف زرعی شعبوں کے طلبا نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈین اور پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہری پور پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید نے پروفیسر ڈاکٹر جسکانی کو ان کی گرانقدر بصیرت اور شراکت کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :