گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا حیدرآباد کے صحافی اصغر ملانو کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 24 جولائی 2025 21:06

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا حیدرآباد کے صحافی اصغر ملانو کی اہلیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حیدرآباد کے صحافی اصغر ملانو کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین ۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافی اصغر ملانو اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اصغر ملانو اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔