پاکستان تیسرا بڑا شہرفیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا

جمعرات 24 جولائی 2025 22:15

پاکستان تیسرا بڑا شہرفیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء)شہر اورگردونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری پاکستان تیسرا بڑا شہرفیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید72وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس وارداتوں کوکنٹرول کرنے میں ناکام آن لائن کے مطابق اقبال سٹیڈیم کے قریب امجد سے جھپٹا مارکر قیمتی فون، لاری اڈا کے قریب شاہ زیب سی45ہزار و فون، چناب کلب چوک کے قریب اعجاز حسین سی18ہزار وفون، گمٹی چوک کے قریب نیاز سے نقدی و فون، لطیف پارک سے بابر کی ہمشیرہ سے زیورات‘ نقدی چھین لی، ڈگلس پورہ کے قریب بلال احمد سے 45ہزار وفون، نڑ والا روڈ قبرستان کے قریب مقصود سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون، مراد آباد کے قریب شہزاد سے نقدی وفون، بلال ٹائون کے اکرم الٰہی سے موٹر سائیکل‘ نقدی‘ فون، مراد آباد کے اکرم سے 5لاکھ وفون چھین لی، کوکیانوالہ روڈ پر سعید احمد سے نقدی وفون، بشیر آباد کی بشریٰ بی بی سے پرس چھین لیا، سوساں روڈ پر منیب احمد سے جھپٹا مار کر پرس، فخر آباد کے قریب امین کی دکان سے سلنڈر چوری، زبیر کالونی کے قریب عثمان سی5لاکھ و فون، سعید کالونی کے اکرم سے 10ہزار وفون، 204ر۔

(جاری ہے)

ب کے راشد علی سے نقدی وفون، 118ر۔ب کے خالد سے نقدی وفون، جامعہ چشتیہ چوک کے قریب جاوید سی14ہزار وفون، 51ج ب کے انیس خان سے 38ہزار وفون، سرگودھا روڈ میٹرو کے قریب نعمان سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون، 3ج ب کے رمضان کی دکان کے تالے توڑ کر 5لاکھ کے ٹائر چوری، سمال اسٹیٹ کے قریب فضل رسول سی4ہزار وفون، 144ر۔ب کے غلام مرتضیٰ کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، سمندری روڈ پر نصر اللہ سے جھپٹا مار کر فون، پرتاب نگر گلی نمبر 12 کے افضل کے گودام سے سامان چوری، ریڈکس روڈ پر محمد علی کی دکان کا صفایا کردیا گیا، 261ر۔

ب کے افتخار حسین کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 253ر۔ب کے انور کی حویلی سے لاکھوں کا سامان چوری، 83گ ب کے شرافت علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 79گ ب کے ندیم سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون چھین لیا، 76ر۔ب کے قریب ندیم سے 20ہزار وفون، 215ر۔ب کے عباس سے نقدی وفون، 228ر۔ب کے صدی احمد کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، ایمن آبادکے افضل اور اس کی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات ونقدی لوٹ لی، ساندل بار کے علاقہ 55ج ب کے آصف سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون، 63ج ب کے شہزاد سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون، 87ج ب کے سفیان سے نقدی وفون، 76ج ب کے اکرم کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں کے زیورات‘ نقدی لوٹ کر فرار، 280ج ب کے وقاص کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی، سید والا روڈ پر مدثر الیاس سے ڈیڑھ لاکھ وفون، جڑانوالہ پنجاب ہسپتال کے قریب اسماعیل سے جھپٹا مار کر فون،65گ ب کے محمد احمد سے موٹر سائیکل و فون، 118گ ب کے اسد سے نقدی وفون، 118گ ب کے قریب اسلم سے نقدی وفون، 205ر۔

ب کے ثاقب سے نقدی و فون،265ر۔ب کے شعیب کی دکان لوٹ لی، 53ر۔ب کے سیف اللہ کی شاپ سے انورٹر چوری، 149ر۔ب کے ایوب سی10ہزار و فون، 59ر۔ب کے ساجد سی25ہزار وفون، 409گ ب کے بخش محمد سے 47ہزار وفون چھین لیا، 615گ ب کے غلام شبیر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی وسامان چوری، 508گ ب کے افضل سے نقدی‘ فون، 389گ ب کے عبداللہ کے گھر سے 2بکرے، 172گ ب کے فرقان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 183گ ب کے ابرار کی حویلی سے بکرے اور دیگر وارداتوں کے دوران بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔

علاوہ ازیں کچہری بازار سے رضوان اکرم، فرید ٹائون کے غلام اکبر، نواز پارک کے عرفان، کلیم شہید کالونی کے احسن علی، ڈی گرائونڈ سے خرم شہزاد، محلہ اسلم گنج سے ستار، کریم ٹائون کے عرفان، سرگودھا روڈ سے شہزاد، پل عبداللہ کے تنظیم احمد، جنرل ہسپتال سمن آباد کے ناصر، روشن والا کے ادریس، 228ر۔ب کے اشفاق اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔