Live Updates

بانی پی ٹی آئی کا بند کمرہ ٹرائل کالعدم قرار دیا جائے ، میڈیا کو روکا جا رہا‘ یہ سب آئین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، سلمان اکرم راجہ

جمعرات 24 جولائی 2025 22:11

بانی پی ٹی آئی کا بند کمرہ ٹرائل کالعدم قرار دیا جائے ، میڈیا کو روکا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کے بند کمرہ ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو بھی روکا جا رہا ہے یہ سب کچھ آئین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔یہ نہیں ہو سکتا کہ ٹرائل وکلا، میڈیا اور اہل خانہ کے بغیر ہو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا ہم صبح 10 بجے سے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں، لیکن اب تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود فیملی اور وکلاء کو سماعت میں شامل نہیں ہونے دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا آئین کا تقاضا ہے کہ ٹرائل اوپن ہو، لیکن یہاں وکلاء کو باہر بٹھایا گیا ہے اور اندر جرح جاری ہے، یہ آئینی و قانونی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بند کمرہ ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو بھی روکا جا رہا ہے اور یہ سب کچھ آئین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

یہ نہیں ہو سکتا کہ ٹرائل وکلاء میڈیا اور اہل خانہ کے بغیر ہو۔ میڈیا کو اجازت ملی ہے مگر پھر بھی رپورٹنگ سے روکا جا رہا ہے۔ اسی موقع پر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں توشہ خانہ کیس کو ناجائز اور سیاسی انتقام قرار دیا اور کہا کہ ہمیں معلوم نہیں اندر کیا ہو رہا ہے، یہ سب خوف کا مظاہرہ ہے۔ ہم اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری غیر آئینی ہے اور حکومت انہیں سیاسی طور پر غیر مؤثر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات