چیچہ وطنی،پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 23 مئی 2025 17:43

چیچہ وطنی،پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) چیچہ وطنی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی تاثیر ریاض چیمہ کے مطابق قتل،اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 4 ملزمان پچھلے تین سال سے مفرور تھے جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دیدیا تھا،ان میں سے تین ملزمان کو اوکانوالہ ،شاہکوٹ اور غازی آباد کے علاقوں سے گرفتار کرلیا گیاجنہیں جلد ہی مقامی عدالت میں پیش کردیا جائیگا۔\378