ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس کاانعقاد

جمعہ 23 مئی 2025 18:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم کی زیر صدارت انسداد پولیو کی آئندہ مہم میں اہداف کے حصول کیلئے جامع منصوبہ بندی کا ایک اہم اجلاس جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلع بنوں کے تمام بچوں کو پولیو سے بچنے کی ویکسین کی رسائی اور پلانے کی منصوبہ بندی کیگئ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں سلیم عباس کلاچی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آمین اللّٰہ خان، اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز خان اور ڈاکٹر اشتیاق، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد، فرید اللّٰہ، اور ثناء اللہ سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، محکمہ صحت اور انسداد حکام شریک تھے۔ اجلاس کو این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عمران نے انسداد پولیو مہم بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم نے رواں انسداد پولیو مہم میں کوئی کمی و کوتاہی نہ چھوڑنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شراکت دار قانونی، قومی اور اخلاقی فریضہ سمجھ کر انسداد پولیو کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تاکہ ہمارا آئیندہ نسل پولیو کی موذی مرض سے نجات پا سکے۔