جیکب آباد، 11 سالہ بچی گھر میں مبینہ اتفاقی گولی لگنے سے جاں بحق

جمعہ 23 مئی 2025 19:00

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)جیکب آباد، 11 سالہ بچی گھر میں مبینہ اتفاقی گولی لگنے سے جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مبارکپور تھانہ کی حدود گاؤں چیف گورشانی میں گھر میں مبینہ اتفاقی گولی لگنے سے 11 سالہ بچی سلمہ گورشانی زخمی ہوگئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر نے بچی کے فوت ہونے کی تصدیق کی، ڈاکٹر کے مطابق بچی اسپتال پہنچنے سے پہلے فوت ہوچکی تھی بچی کے ورثہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کرکے لاش لے گئے، بچی کے والد لشکراں گورشانی نے بتایا کہ بیٹی نے گھر میں موجود پستول سے بے خبری میں حرکت کی جس سے اسے گولی ہے تاہم واقعہ کے متعلق حدود کی پولیس بے خبر تھی۔