ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

پولیو ایک قومی فریضہ ہے ، تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا قومی کردار ادا کریں‘عمران علی

جمعہ 23 مئی 2025 19:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ اجلاس میں ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر غلام مصطفی ساحر، انٹامولوجسٹ، ڈی ایچ او، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات ناظم ایاز، ڈپٹی ڈی ایچ او، محکمہ ایجوکیشن کے افسران ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نے بتایا کہ پولیو مہم 26مئی سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم میںنپانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 66ہزار 393بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے 126یو سی ایم اوز‘578ایریا انچارجز تعینات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

2785موبائل ٹیمز‘131فکسڈ اور 74ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو قطرے پلائینگی۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ او پی وی کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی بچوںکو پلائے جائیں گے جبکہ او پی وی 0-5سال تک کے بچوں کو دیاجائے گا۔ پولیو ایک قومی فریضہ ہے جس میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلع کو پولیو فری زون بنانے کے لیے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا قومی کردار ادا کریں۔

شہریوں کو ڈینگی، پولیو و دیگر مہلک بیماریوں سے مکمل بچاو? کے لیے ممکنہ اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، محکمہ صحت، ریونیو، تعلیم اور پولیس کے افسران و دیگر عملہ پولیو مہم کے دوران اپنی ذمہ داریوں کو ترجیحی بنیادوں پر ادا کریں تا کہ انسدادی و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کسی جگہ کمی نہ رہے۔ غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ مہم کی کامیابی کیلئے تمام افسران و اہلکاران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے ضلع بھر کے شہریوں پر زور دیا کہ پولیو ورکرز سے مکمل تعاون کریں اور ایک ذمہ دار اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل صحت مند اور محفوظ بنا سکیں۔