وزیراعلیٰ بلوچستان نے مویشیوں میں لمپی سکن بیماری کے تدارک کیلئے 150 ملین روپے کی سمری پر دستخط کر دیئے

جمعہ 23 مئی 2025 19:57

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مویشیوں میں لمپی سکن بیماری کے تدارک کیلئے 150 ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے گا اور اس شعبے کی بہتری کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جائیں گے وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ امور حیوانات کی مجموعی کارکردگی اور مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری سے متعلق منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے جانوروں میں لمپی اسکن بیماری کی روک تھام کے لیے دوران اجلاس ہی 150 ملین روپے کی سمری پر دستخط کیے تاکہ اس بیماری کے خاتمے کے لیے درکار فنڈز کا فوری طور پر اجراء ہو سکے اجلاس کو سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جانوروں میں لمپی اسکن کی وجہ مویشیوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حرکت ہے اور محکمہ امور حیوانات بلوچستان نے اس حوالے سے صوبے کو دیگر صوبوں سے ملانے والے اضلاع میں حفاظتی کیمپس بھی لگائے ہیں وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گوشت پروسیسنگ بہتر انداز سے کی جائے تاکہ اسے دیگر ممالک اور خصوصاً مشرق وسطی میں برآمد کیا جا سکے انہوں نے ہدایت کی کہ بیماریوں سے بچنے کے لیے بکرا منڈیوں میں بر وقت اسپرے کیا جائے اجلاس میں صوبائی وزیر امور حیوانات سردار زادہ فیصل خان جمالی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ،سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی ، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :