کلام بی بی انٹرنیشنل وویمن انسٹیویٹ کا قیام خطے کی خواتین کو پردے میں تعلیم دینے کا ایجنڈہ ہے،

جمعہ 23 مئی 2025 22:23

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء)کلام بی بی انٹرنیشنل وویمن انسٹیویٹ کا قیام خطے کی خواتین کو پردے میں تعلیم دینے کا ایجنڈہ ہے موجودہ حالات میں کلام بی بی وومن یونیورسٹی یہاں کے خواتین کو اُن کے دہلیز پر اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ ہے جنوبی اضلاع میں واحد انٹرنیشنل وویمن انسٹیویٹ ہے جہاں خواتین کے ذریعے خواتین کو تعلیم دی جاتی ہے جوکہ ہمارے رسم رواج اور روایت کے عین مطابق ہے یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے خواتین طالبہ کو سو فیصد سکالر شپس لیپ ٹاپ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہے کلام بی بی سے پرھنے والی خواتین کو اعلیٰ تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں خصوصی طور پر اہمیت دی جائیگی 16ماہ کے مختصر عرصہ میں بننے والے کلام بی بی ووئمن یونیورسٹی واحد اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جس میں پشتون روایت اور اسلام کے عین مطابق اعلیٰ تعلیم پردے میں ہی دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے درانی ہائوس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب وفد سے ملاقات اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ذوہیب اکرم خان درانی، کلام بی بی ووئمن انسٹیویٹ کے رجسٹرار انجینئر تنویر الحق،ڈائریکٹر فنانس انجینئر ریحان علی خان ،کریٹیو انجینئر کے صوبائی صدر انجینئر ہارون درانی سمیت دیگر مشران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میرے والد محترم اکرم خان درانی نے ضلع بنوں اور جنوبی اضلاع میں تعلیمی ترقی کا جال بچھایا اور اب ریجن کے خواتین طالبات کیلئے کلام بی بی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں یہاں کے وہ خواتین جو کہ میٹرک کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر تھے اور اُن کے پاس کسی قسم کی وسائل موجود نہیں اُن کیلئے کلام بی بی کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ یہا ں پر خواتین فیکلٹی سٹاف کی نگرانی میں کلاسز دی جارہی اور خواتین کو ہی خواتین تعلیم دے رہی ہے جس میں یہاں پر مقامی پشتون روایت رسم رواج کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کلام بی بی ایک باہمت خاتون تھی جنہوں نے خطے کے خواتین کی ترقی اور یہاں کے خواتین کو اسلامی تعلیمات کے مطابق بااختیار بنانے کیلئے اپنے بیٹے کے ذریعے بھرپور جدوجہد کی اور آج اسی باہمت خاتون کے نام پر پوری خواتین یونیورسٹی بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ کلام بی بی خواتین یونیورسٹی میں زیر تعلیم تمام طالبات کو سو فیصد سکالر شپ کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ بھی دی جائیگی اور یہاںسے فارغ ہونے والے طالبات کو ملکی اور بیرون ممالک جابز میں بھرپور ترجیح دی جائیگی اس حوالے سے بیرون ممالک سے بھی ایم او یو سائن کئے گئے ہیں تاکہ یہاں کے غریب خواتین بھی اعلیٰ تعلیم اپنے دہلیز پر حاصل کرسکیں