زیارت کے مختلف سکولوں میں اے پی ایس شہداءکے حوالے سے تعزیتی تقریبات کاانعقاد

جمعہ 23 مئی 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول زیارت، گورنمنٹ ہائی زندرہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول زندرہ، گورنمنٹ پرائمری سکول کان بنگلہ زیارت میں سانحہ اے پی ایس خضدار کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی تقاریب منعقد کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شمعیں روشن ،دعائیں ،تقاریر اور شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تقاریب کے دوران یہ پیغام دیا گیا کہ ایسے بزدل دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ، ہم بحیثیت قوم ایک ہیں اور رہیں گےاور ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔