میاں چنوں ، نجی ہسپتال میں خاتون کیساتھ مبینہ بدسلوکی، ڈاکٹر گرفتار

پولیس نے ڈاکٹر رفیق گجر کو گرفتار کرلیا، ملزم کا صحت جرم سے انکار

جمعہ 23 مئی 2025 21:50

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)میاں چنوں میں نجی کلینک میں چیک اپ کیلئے آئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ڈاکٹر کوگرفتار کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے ایک نجی ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آنیوالی خاتون کے ساتھ ڈاکٹر نے مبینہ طور پر اپنے پیشے کا غلط استعمال کرتے ہوئے نازیبا حرکات کیں۔

(جاری ہے)

خاتون کے شور مچانے پراس کا شوہرموقع پر پہنچا اور پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر رفیق گجر کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں دفعہ 376کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے روتے ہوئے میڈیا سے انصاف کی اپیل کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاجبکہ مزکورہ ڈاکٹر نے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔