Live Updates

کاروباری ہفتے کے پہلے دو روز میں سونے کے نرخ 6 ہزار900 روپے بڑھ گئے

فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی، دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے بڑھ گئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 جون 2025 20:06

کاروباری ہفتے کے پہلے دو روز میں سونے کے نرخ 6 ہزار900 روپے بڑھ گئے
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جون 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دو روز میں سونے کے نرخ 6 ہزار900 روپے بڑھ گئے ہیں، آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار583 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 2.640 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.637 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.516 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.121 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 2.126 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 514 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات