Live Updates

سعودی عرب کیلئے پی آئی پروازوں کے کرایے میں بڑی کمی

پی آئی اے کا 3 سعودی شہروں کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 3 جون 2025 20:55

سعودی عرب کیلئے پی آئی پروازوں کے کرایے میں بڑی کمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2025ء) سعودی عرب کیلئے پی آئی پروازوں کے کرایے میں بڑی کمی ، پی آئی اے کا 3 سعودی شہروں کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام، ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری عمل درآمد ہوگا اور مسافر 9 جون تک اس پیش کش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات