گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو ترجمان

ہفتہ 24 مئی 2025 04:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنزپر ضروری مرمتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں24مئی (بروزہفتہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹاون،سرکی روڈ، جڑسا، نواب خیر بخش مری، غازی، اے ون سٹی فیڈروں سے دن11بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندرہے گی۔

اسی طرح 25مئی (بروزاتوار) مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، واسا، سدرن کمانڈ، نیو لیاقت بازارایکسپریس، حالی روڈصبح9بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندہوگی۔اسکے علاوہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں لائنوںکی شفٹنگ اوربجلی کے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں26مئی کو (بروزپیر) سریاب گرڈاسٹیشن کے لیاقت بازار، چلتن، سمنگلی ایکسپریس،ہزارہ ٹاون،کرانی ایکسپریس، کرانی،انڈسٹریل، اے ون سٹی، سیٹلائٹ ٹاون، جڑسا، سرکی روڈ، غازی، ساوتھ واسااور بی ایم سی(BMC) فیڈرزسے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک جبکہ مری آبا دگرڈکے کاسی ون، کاسی ٹو، لیاقت بازارایکسپریس فیڈروںسے صبح9بجے سے دوپہر2 بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روز220Kv کوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے 11Kv ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز، پشتون آباد ایکسپریس، سعداللہ اور سریاب مل فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ،دریں اثناء 24مئی کو ڈیرہ مرادجمالی گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ 25مئی کو بھاگ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دن 12بجے تک نیز26مئی کو 132KVگلستان گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ اُسی روز132Kv اورماڑہ گرڈاسٹیشن سے دن ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔

(جاری ہے)

تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔