ڈکیت گینگ کی2کارندے ،ایک منشیات فروش گرفتار،2کلو چرس برآمد

پکڑے گئے گینگ ارکان میں فیضان اور امجد جبکہ منشیات فروش علی رضا شامل

ہفتہ 24 مئی 2025 14:09

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، تھانہ صدر پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ کے دو کارندے فیضان اور امجد کو گرفتار کر کے ملزمان کے سے 4لاکھ روپے نقدی،3موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

دورانِ تفتیش ملزمان نی12وارداتوں کا انکشاف کیا، ایس ایچ او غازی محمد اختر خاں کے مطابق گینگ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

دوسری جانب تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے ایس ایچ او عدنان رفیق کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش علی رضا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2کلو چرس برآمد کر لی، ڈی پی او کے مطابق ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوںاور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا۔