برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرنیوالوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے

ہفتہ 24 مئی 2025 15:09

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے۔عرب ٹی وی نے بتایاکہ برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ برس سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد11 ہزار 48 تھی اور مارچ 2025 میں ختم ہونے والے برس میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 9 ہزار 343افراد نے سیاسی پناہ طلب کی۔

(جاری ہے)

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق سال 2023۔24 میں پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر تیسرا تھا۔

متعلقہ عنوان :