پیرآباد پولیس کاگٹکا ماوا کے منی کارخانے پر چھاپہ ، 2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 24 مئی 2025 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) پیرآباد پولیس نے رہائشی مکان میں قائم خفیہ طور پر چلنے والے گٹکا ماوا کے منی کارخانے پر چھاپہ مار کر 2ملزمان کو گرفتار کرکے کارخانے سے 50پڑیاں گٹکا ماوا، 11کلو بھیگی ہوئی چھالیہ، ٹب،ڈرم، تمباکو، پیکنگ ریپرز و دیگر سامان برآمدکرلیاہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد فراز ولد محمد امجد اور محمد ذیشان ولد محمد امجد اسلامیہ کالونی اورنگی ٹائون میں ایک رہائشی مکان میں گٹکا ماوا تیار کرنے کا کارخانہ چلارہے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :