نوجوان پر بیٹری چوری کرنے کے الزام میں مبینہ تشدد،پولیس نے 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 24 مئی 2025 17:36

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)ٹنڈو محمد خان کے گاؤں رحیم بخش رند کے رہائشی نوجوان عبدالغفار رند پر بیٹری چوری کرنے کے الزام میں مبینہ تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بلڑی شاہ کریم پولیس حرکت میں آ گئی متاثر نوجوان عبدالغفار رند کو تشدد کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن لایا گیا اور اسپتال منتقل کرنے کیلئے لیٹر دیا گیا جسے علاج کیلئے سول اسپتال حیدرآباد داخل کرایا گیا عبدالغفار پر تشدد کرنے والے تین بااثر افراد میں سے ایک شخص فیاض مگسی کے خلاف ابتدائی رپورٹ بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بلڑی شاہ کریم نے بتایا کہ اگر نوجوان عبدالغفار بیٹری چوری میں ملوث تھا تو اس کے خلاف قانونی طریقے سے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کراتے با اثر افراد نے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے نوجوان عبدالغفار پر تشدد کیا ہے جو غیر قانونی عمل ہے اور جلد ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔