جیکب آباد کے سول ہسپتال میںگرمی کا مارا ضعیف شخص فوت ،شناخت نہ ہوئی لاوارث قرار دیکر دفنا دیا گیا

ہفتہ 24 مئی 2025 18:55

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)جیکب آباد کے سول ہسپتال میںگرمی کا مارا ضعیف شخص فوت ،شناخت نہ ہوئی لاوارث قرار دیکر دفنا دیا گیا،دس روز قبل سول لائن پولیس ضعیف کو بے ہوشی کی حالت میں لائی تھی:سول سرجن تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سول ہسپتال میں گرمی کا مارا ضعیف شیخص فوت ہو گیا لاوارث قرار دیکر دفنا دیا گیا اس سلسلے میں رابطے پر سول سرجن ڈاکٹر واجد حسین بھٹو نے رابطے پر بتایا کہ دس روز قبل ضعیف شخص کو سول لائن پولیس بے ہوشی کی حالت میں لائی تھی علاج کے بعد ضعیف ہوش میں آیا کھانا پینا اور چلنا بھی شروع کیا لیکن گزشتہ شب فوت ہو گیا پولیس کی مطلع کیا جس کے بعد فوت ہونے والے شخص کی تصاویر اور فنگر پرنٹ لئے گئے شناخت نہ ہونے کے بعد تدفین کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :