؁اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو کنچن جنگا سر کرنے پر مبارکباد، ‘نیک خواہشات کا اظہار

ہفتہ 24 مئی 2025 18:55

Wاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو کنچن جنگا سر کرنے پر مبارکباددیتے ہوئے نائلہ کیانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ نائلہ کیانی کنچن جنگا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں، نائلہ کیانی کی کامیابی عزم، محنت اور غیر متزلزل ہمت کا مظہر ہے، نائلہ کیانی کی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند چوٹیوں پر قومی پرچم لہرا کر پاکستان کا نام روشن کیا، سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، نائلہ کیانی کی ہمت اور غیر متزلزل عزم اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں، کوہ پیمائی جیسے دشوار کھیل میں خواتین کی شمولیت قابلِ تحسین ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نائلہ کیانی جیسی باہمت خواتین پاکستان کا اثاثہ ہیں، ایسی کاوشیں دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہونگی، نائلہ کیانی کا غیر متزلزل عزم اور ہمت خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے مستقبل میں نائلہ کیانی کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔