Live Updates

ژ*اسنوکر میں پاکستان کی تاریخی فتح، بڑے ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھول چٹادی

کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو اسکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو شکست دی

ہفتہ 24 مئی 2025 20:15

]کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو اسکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو شکست دی۔ بڑے اسنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے تاریخی فتح اپنے نام کرلی۔پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو اسکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں بھارتی سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے پنکج ایڈوانی کو 4-1 فریم اسکور سے شکست دی، بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی تین بار آئی بی ایس ایف عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں، پاکستان کے بابر مسیح کا تعلق پنجاب کے شہر راولپنڈی سے ہے۔سنوکر پروفیشنل سرکٹ میں ٹورنامنٹ کے پہلی دوسری پوزیشن والے کھلاڑی کو انٹری ملے گی، بیسٹ آف سیون کے فائنل میں بابر میسح کا سامنا چین کیوئسٹ سے ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات