ّمحکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے طلباء کی آنکھوں کا معائنہ کرانے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 24 مئی 2025 22:35

5کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے طلباء کی آنکھوں کا معائنہ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو اسکولوں میں تعاون کی ہدایت کیلیے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں آنکھوں کے معائنے کے لیے این جی او کو این او سی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم سندھ کا مراسلے میں کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں طلباء کی آنکھوں کی اسکریننگ اور عینک کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف ایڈوائزر کریکیولیم ونگ ڈاکٹر فوزیہ خان کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے بچوں کی بینائی متاثر ہوتی ہے۔ڈاکٹر فوزیہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکولوں کے سربراہان تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ بچے بینائی سے محرومی سے بچ سکیں۔