پی ٹی آئی رہنما کی تین مقدمات میں سزاہ کیخلاف اپیلیں دائر

پیر 1 ستمبر 2025 12:49

پی ٹی آئی رہنما کی تین مقدمات میں سزاہ کیخلاف اپیلیں دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9مئی کے تین مقدمات میں سنائی گئی سزاہ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دیں ۔اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، عدالت عالیہ سزا کو کالعدم قرار دے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان حملہ، شیر پائو پل جلائو گھیرائو اور جناح ہائوس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں اپیلیں دائر کی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا کو معطل کر کے رہائی کا حکم جاری کرے۔یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مذکورہ تینوں مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔