برٹش ایئرویز کی اسرائیل کے لیے پروازیں اگست تک منسوخ

اتوار 25 مئی 2025 09:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) برٹش ایئرویز نے کہا ہے کہ رواں سال اگست تک برطانیہ سے اُس کی کوئی بھی پرواز اسرائیل نہیں جائے گی۔عرب نیوز کے مطابق برٹش ایئرویز کی جانب سے جافری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔

(جاری ہے)

برٹش ایئرویز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم فضائی نقل وحمل کے حالات کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں اور 31 جولائی تک تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم زحمت کے لیے اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی بڑی فضائی کمپنی نے رواں ماہ کے وسط میں اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں اُس وقت معطل کر دی تھیں جبکہ تل ابیب ایئرپورٹ کے قریب یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل گرا تھا۔