سانگلہ ہل،صوبائی حلقہ132کے 16سکولوں کو اپ گریڈ کرنے اور اور نئی عمارتیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

4سکولوں کو پرائمری سے مڈل،11سکولوں کو مڈل سے ہائی اور ایک کو ہائی سے ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا جائیگا

اتوار 25 مئی 2025 10:30

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)پارلیمانی سیکرٹری ہائوسنگ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر سلطان طارق باجوہ کے حلقہ پی پی132کے 16سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا اور نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی،4سکولوں کو پرائمری سے مڈل،11سکولوں کو مڈل سے ہائی اور ایک کو ہائی سے ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا جائیگا، اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں سی12گرلز اور4بوائز سکول ہیں،سی ای او ایجوکیشن ننکانہ محترمہ شازیہ بانو نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے تخمینہ جات طلب کر لئے، ہائی سے ہائر سیکنڈری کا درجہ حاصل کرنے والا گرلز ہائی سکول مڑ بلوچاں، ایلیمنٹری سے ہائی کا درجہ حاصل کرنے والے 11 سکول میں ایلیمنٹری سکول چہور سکھاں 118، گرلز ایلیمنٹری سکول نظام پورہ چیلیانوالا چک38شاہ کوٹ،چک نمبر33دھارووالی،نظام پورہ دیوا سنگھ، چک نمبر17میلی برجی،چک نمبر5رتیاں سکھاں، چک نمبر41مرڑ،کڑکن واہگہ،چک نمبر123سرانوالی،بیر والا،چک نمبر10تھوتھیاں کلاں،4سکولوں میں گرلز پرائمری سکول چک نمبر46چٹھے،بوائز پرائمری سکول چک نمبر80 نظام پورہ مولا سنگھ،پکا ڈلہ، نظام پورہ دیوا سنگھ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :