موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں اسے اقتدار چھوڑ دینا چاہیے‘جے یو آئی

دھاندلی زدہ، جعلی اور نام نہاد قومی و صوبائی اسمبلیاں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں

اتوار 25 مئی 2025 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہموجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں اسے اقتدار چھوڑ دینا چاہیے،موجودہ آئین اقوام وعوام کے حقوق و اختیارات اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہے، دھاندلی زدہ، جعلی اور نام نہاد قومی و صوبائی اسمبلیاں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک دینی، نظریاتی اور انقلابی تحریک ہے جو ہر دور میں باطل کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی رہی اور جماعت ہمیشہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کی علمبردار رہی ،ہم نے سیاست کو محض ایک ظاہری عمل نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر اپنایاآمریت ہو یا سامراجیت، ہر فتنہ پر للکار کر کہا کہ ہم حق کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ موجودہ حکومتوں کو برخاست کرکے از سرنو ملک میں قومی اور اسمبلیوں کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں۔