اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن ، 7 کیفے سیل

اتوار 25 مئی 2025 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رات گئےشیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 کیفے سیل کر دئیے ہیں ۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے سی انڈسٹریل ایریا کی جانب سے مزید غیرقانونی انڈور کیفے 7 سیل کر دئیے ہیں ۔عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں میں ایف ایٹ کے دو معروف کیفے بھی ان میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اے سی انڈسٹریل ایریا نے ایف 8 میں 4 جبکہ آئی ایٹ میں 3 کیفے سیل کیے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی انڈور شیشہ کیفوں کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔عرفان میمن نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز تمام غیر قانونی انڈور کیفوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کریں، آؤٹ ڈور ٹیرس پرمٹ کے بغیر کسی کو کیفے کھولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کاروائیاں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :