
ہمیں اجتماعی مفادات کے ساتھ ساتھ عملی مفادات پر بھی یقین رکھنا ہو گا،چیف جسٹس صداقت حسین راجہ
چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیرنے عدالت سول جج/ ایڈیشنل تحصیل فوجداری ڈنہ کا افتتاح کر دیا
اتوار 25 مئی 2025 14:40
(جاری ہے)
پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا کہ آج کا دن اس علاقہ اور میری زندگی کی تاریخ میں ایک انتہائی اہم دن ہے۔ آج میری وکالت اور سروس دورانیے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جاتا تھا تو میں سوچتا تھا کہ ہمارے علاقہ میں اس کی بیحد ضرورت ہے۔ آج اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے یہاں بھی عدالت کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اجتماعی مفادات کے ساتھ ساتھ عملی مفادات پر بھی یقین رکھنا ہو گا اور مثبت رویوں اور کرداروں کو پروان چڑھانا ہو گا. میں آپ کی محبتوں کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں آج آپ نے میری اور میرے ساتھ آئے مہمانان گرامی کی جو عزت افزائی کی میں اس قرض کو سود سمیت واپس کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذات کے علاؤہ کسی کا محتاج نہیں رہا لوگوں کے جائز حقوق کی بات کی کسی کی بھی حق تلفی نہیں کی میں نے کبھی زبانی بات نہیں کی اعلانات پر عمل درآمد کروانے والا انسان ہوں وہ کام کرتا ہوں جس پر فوری عمل درآمد ہو سکے۔ آخر میں انہوں نیتقریب آمد تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس چوہدری محمدابراہیم ضیاء نے کہا کہ آج کا دن اس علاقہ کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہی. جسٹس صداقت حسین راجہ اس علاقہ اور آزاد کشمیر کی عظیم شخصیت ہیں اور آزاد کشمیر میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ یہاں کے لوگ پڑھے لکھے اور اعلیٰ کردار اور عمدہ اخلاق کے مالک ہیں. معاشرے میں انصاف ضروری ہے ہمیں انصاف کا دامن تھامے رکھنا چاہیے ہر ایک کو چاہیے کہ ماحول کو پرامن رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ تقریب کے اختتام پر عوام علاقہ کی جانب سے سابق چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر چوہدری محمد ابرہیم ضیاء اور ممبر ضلع کونسل ڈنہ راجہ طارق بشیر ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ کو شیلڈ پیش کی-متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.