دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرپانی کی ایک لاکھ 76 ہزار 600 کیوسک آمد

تربیلا میںپانی کی موجودہ سطح 1473.21 فٹ رہی،دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اتوار 25 مئی 2025 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد ایک لاکھ 76 ہزار 600 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 26 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 43 ہزار کیوسک اور اخراج 43 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد ایک لاکھ 36 ہزار 900 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 36 ہزار 900 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد 43 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 46ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

جناح بیراج آمد ایک لاکھ 99 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 92 ہزار کیوسک، چشمہ آمد 2 لاکھ 4 ہزار کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 73 ہزار کیوسک، تونسہ آمد ایک لاکھ 67 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار 500 کیوسک،گدو آمد ایک لاکھ 2 ہزار 700کیوسک اور اخراج 93 ہزار 400 کیوسک، سکھر آمد 63 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 600 کیوسک، کوٹری آمد 15 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 200 کیوسک، تریموں آمد 21 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 200، پنجند آمد 9ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1473.21 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.937 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1154.90 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.906ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.40 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.124 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔