سیالکوٹ، طوفان اور آندھی 2افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

اتوار 25 مئی 2025 15:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) سیالکوٹ میں رات کو آنے والے شدیدطوفان اور آندھی کے باعث2افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق شدیدطوفان اور آندھی کے باعث ڈسکہ روڈ پر واقع محبت خاں نامی پٹرول پمپ کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا 35 سالہ اشفاق نامی ریڑھی بان گرنے والی دیوار کی اوڑھ میں کھڑا تھا کہ اچانک دیوار گر گئی اور وہ اس کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔

اسی طرح موضع ونڈالہ سندھواں میں ایک گھر کی دیوار گرنے کے باعث 13سالہ ابراہیم جانبحق ہو گیا۔ اس کے علاوہ ڈسکہ میں ایک نجی مارکی کی کپڑے سے بنی چھت گر نے سے 33سالہ بلاول زخمی ہو گیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں واقع اتحاد ٹاون میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے متاثرہ شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی۔ گلوٹیاں موڑ ڈسکہ میں بھی گھر کی دیوار گرنے سے 30سالہ تہمینہ زخمی ہو گئی۔ ڈسکہ میں چیمہ پل کے قریب دیوار گرنے کے باعث 72 سالہ صادق نامی بزرگ زخمی ہو گیا۔ اسی طرح تحصیل پسرور بینی سلہریاں میں حویلی کی دیوار گرنے سے 60سالہ طارق نامی بزرگ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :