پتوکی ، ریٹائرڈ سکول ماسٹر ذوالفقار اغوا کے بعد قتل، قاتل گرفتار

اتوار 25 مئی 2025 16:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) پتوکی ذوالفقار نامی ریٹائرڈ سکول ماسٹر کو بلال کالونی سے اغواء کرنے کے بعد قتل کر کے ڈیڈ باڈی کو کھیتوں میں پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے جن کو چند ہی گھنٹوں میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مقتول کی بیوی نائلہ نے اپنے خاوند کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا جس پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ڈی ایس پی سجاد اکبر کی زیر نگرانی بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم اقبال کا اعتراف جرم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ااسے ذوالفقار نے سود پر رقم دے رکھی تھی سود کی ادائیگی سے تنگ آکر ملزم نے اسے قتل کیا ہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :