چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025 ،خانیوال میں بیڈمنٹن، کبڈی اور ہاکی کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا پہلا دن جوش و خروش سے مکمل

اتوار 25 مئی 2025 16:30

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025 کے سلسلے میں خانیوال میں بیڈمنٹن، کبڈی اور ہاکی کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا پہلا دن جوش و خروش سے مکمل ہوا۔ ٹرائلز تحصیل اسپورٹس آفیسر اور سلیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد کیے گئے، جن میں ضلع بھر سے آئے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

بیڈمنٹن، کبڈی اور ہاکی میں نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ضلعی ٹیموں میں شامل کر لیا گیا ہے، جو چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز میں خانیوال کی نمائندگی کریں گے۔ان ٹرائلز کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

ضلعی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی بہترین انتظامی کوششوں کو شرکاء اور والدین نے سراہا۔چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025 میں خانیوال کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں سے شاندار کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔مزید ٹرائلز کا شیڈول یہ ہے :26 مئی 2025 کو درج ذیل ٹرائلز منعقد ہوں گے:والی بال (مرد): صبح 9 بجے، خانیوال اسٹیڈیم، کبڈی (مرد): شام 5 بجے، کرکٹ گراؤنڈ، میاں چنوں میں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :